22 مارچ 2017 - 14:44
اسرائیل ایران سے سخت خوفزدہ

صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سربراہ معتقد ہیں کہ جب تک ایران کا موجودہ نظام قائم ہے، اسرائیل خطرے سے دوچار رہے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کا کہنا ہے کہ جب تک ایران میں موجودہ نظام قائم ہے، اس وقت تک ایران اسرائیل کیلئے اصلی اور سنجیدہ خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک سپر پاور تھا اور ہے اور ہماری نئی آرزو مشترکہ حکمت عملی ہے، آئیڈیا یہ ہے کہ ایک ہی وقت پر مختلف سطوح پر مختلف طریقوں سے استفادہ کیا جائے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ کے مطابق سیکورٹی ڈھانچے کیلئے ضروری ہے کہ خطے میں اپنے دشمنوں پر گہری نظر رکھیں اور ان پر غلبہ پالیں – جس وقت بھی ضروری ہوا جو کہ البتہ ضروری ہوچکا ہے۔

کوہن نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ ہماری زمین اور وطن ہے اور اسی بنا پر معاہدے کئے جائیں، مشترکہ مفادات کو اپنے اتحادیوں اور حتیٰ دشمنوں کیساتھ ایک خاص سطح پر شناسائی کریں۔

اس سے قبل اسرائیلی جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا تھا کہ صہیونی فوج شمالی سرحدوں کی سیکورٹی کیلئے کوششیں کر رہی ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا تھا کہ حزب اللہ، تل ابیب کیلئے اہم ترین خطرہ شمار کیا جاتا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲